جی سی ویمن یونیورسٹی میں بلوچ طالبات فیسوں کی جبری وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے باقی صوبوں کے تعاون سے بلوچستان کے مستحق طلبہ و طالبات کو مکمل فنڈڈ سکالرشپس دیے جاتے ہیں تاہم جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ بلوچستان سے آئی ہوئی طالبات سے اب آدھی فیس طلب کر رہی ہے جس کے خلاف طالبات احتجاج کر رہی ہیں۔
احتجاجی طالبات کا مطالبہ ہے کہ مکمل فنڈڈ سکالرشپس میں ہم سے جبری طور پر فیس وصول نہ کی جائے۔
بلوچستان کے ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہیں طالبات سے فیس وصول نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔