گورنمنٹ کالج لاہور نے خلیل الرحمٰن قمر کو مہمان بلا لیا، طلبہ و طالبات کا شدید احتجاج

گورنمنٹ کالج لاہور نے خلیل الرحمٰن قمر کو مہمان بلا لیا، طلبہ و طالبات کا شدید احتجاج
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا جارہا ہے جس میں خواتین سے بد تمیزی کرنے اور ان کے خلاف بیان دینے والے خلیل الرحمٰن قمر کو مہمان خصوصی بلایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ سیمینار یونیورسٹی کی آفیشل سوسائٹی یوتھ نرشمنٹ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ سوسائٹی موجودہ وائس چانسلر کی ہدایات پر چند ماہ قبل بنائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اس سوسائٹی کے تحت یونیورسٹی کی خواتین میں برقعے بھی تقسیم کئے گئے۔

خلیل الرحمٰن قمر کو اس سیمینار میں دعوت دینے پر یونیورسٹی کے طلبہ کی طرف سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو بلانا عورت مارچ کے خلاف طلبہ کو بھڑکانا ہے۔

طلبہ نے سوشل میڈیا پر احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے سیمینار روکنے یا خلیل الرحمٰن قمر کو بطور مہمان نہ بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایسے شخص کو نہیں بلانا چاہئیے جس نے ٹی وی پر بیٹھ کر خواتین سے متعلق غلط باتیں کیں اور بہت سی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا مرتکب ہوا۔

طلبہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں بلایا گیا تو دوران سیمینار وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔