این اے 133 الیکشن کیا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ووٹ خرید رہی ہیں؟ سعودیہ کا پاکستان کو کڑی شرائط پر قرضہ

این اے 133 الیکشن کیا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ووٹ خرید رہی ہیں؟ سعودیہ کا پاکستان کو کڑی شرائط پر قرضہ

علی وزیر نے جو تقریر کی ایسی تقاریر پہلے بھی ہوتی رہی ہیں جن میں فوج، اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ اداروں کے کردار پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔ زیادہ سنگین معاملات تو وہ ہیں جن میں الزامات لگائے جاتے ہیں، علی وزیر صاحب نے تو صرف بات کی ہے، مطیع اللہ جان



 



علی وزیر تقریباً 11 ماہ سے جیل میں ہیں، انھیں پشاور سے گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ ان کی ضمانت کی درخواست تقریباً 5 ماہ سے سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی تھی۔ مطیع اللہ جان



 



ایسا انوکھا اور منفرد قومی اتفاق رائے جو علی وزیرکیس میں ہوا ہے میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ جن کے آپس میں بہت جھگڑے اور بیان بازی ہوتی ہے لیکن علی وزیر کے کیس میں سندھ حکومت، وفاقی حکومت، عدلیہ اور میڈیا سب ایک پیج پر ہیں، مرتضی سولنگی



 



پاکستان کی معیشت کا ڈھانچہ ایسا ہے کہ آپ بہت دیر اپنی گروتھ امپورٹس کے بغیر نہیں چلا سکتے۔ آپ کو بیجنگ، واشنگٹن اور ریاض میں سے کہیں نہ کہیں بھاگنا ہوگا، شاہد محمود



 



عمران خان کی حکومت آتے ہی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا،ہمیں بتایا گیا کہ ملک میں 20 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ حالانکہ وہ سرمایہ کاری نہیں بلکہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط تھے۔ ان 20 بلین ڈالر میں سے ایک ڈالر بھی نہیں آیا، شاہد محمود



 



قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی ویڈیو معاملے کی نیوز دینے والے نیو نیوز کے صحافی ابراہیم لکی کی خبرسے آگے میں گفتگو: مجھے ذرائع سے یہ مواد حاصل ہوا تو میں نے من وعن اسے بریک کر دیا لیکن اس کے آتے ہی سیاسی حلقوں میں طوفان برپا ہو گیا۔