Get Alerts

عمران خان کا چیف جسٹس سے خط میں بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف سے وابسطہ افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف سے وابسطہ رہنماؤں کو جبری گمشدہ کیا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔ 

عمران خان کا چیف جسٹس سے خط میں بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا ہے جس میں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو  لکھے گئے خط میں مقدمات کا حوالہ بھی دیا۔

خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف سے وابسطہ افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف سے وابسطہ رہنماؤں کو جبری گمشدہ کیا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔ صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ضمانت ہونے کے باوجود سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکی جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن مہم کی اجازت دیں اور پیمرا کو حکم دیا جائے کہ دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی میڈیا کوریج فراہم کی جائے۔

خط میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینئیر وکیل اعتزاز احسن نے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں سے متعلق پٹیشن دائر کی۔ اس خط کو آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت پٹیشن کے طور پر لیا جائے۔