پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کرکٹ میں اپنی پہلی کمائی، پرانے یاماہا موٹر سائیکل سے محبت اور سیکنڈ ہینڈ 125 کی دلچسپ کہانی بیان کر رہے ہیں۔
آصف علی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انھیں کرکٹ کھیل کر پہلی بار 55 ہزار روپے کا چیک ملا تھا۔ اتنی زیادہ رقم ملنے کی خوشی میں ساری رات انھیں نیند نہیں آئی تھی۔
پنجابی زبان میں دیئے گئے اس انٹرویو میں آصف علی کے لہجے پر ان کے فینز بہت خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
آصف علی نے بتایا کہ میرا فیصل آباد ٹیم سے پہلی بار نام آیا تو میں بہت خوش ہوا کیونکہ اس میں بڑے بڑے کھلاڑی میرے ساتھ کھیل رہے تھے۔
https://twitter.com/OmerAzhar96/status/1454451510935437316?s=20
ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں محمد حفیظ نے سنچری سکور کی تھی۔ ہم نے اس ٹورنامنٹ کا فائنل سیالکوٹ کو ہرایا تھا، میں بھی اس ٹیم میں شامل تھا لیکن کسی میچ میں شرکت نہیں کی تھی۔
قومی ہیرو نے کہا کہ مجھے فائنل جیتنے پر 55 ہزار روپے کا چیک ملا تھا جبکہ اس وقت میری ماہانہ تنخواہ 5 ہزار روپے تھے، میں نے اس پر سوچا کہ اتنی بڑی رقم کہاں رکھوں، پھر چیک جیب میں رکھ کر سو گیا تاکہ کہیں کھو نہ جائے۔
انہوں نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے میں نے ایک سینکڈ ہینڈ ہونڈا 125 خریدی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میرے پاس ایک پرانی سی یاماہا موٹر سائیکل تھی جو میرے دادا جی نے خریدی تھی۔ اس کی خاص بات یہ تھی کہ چلتے چلتے کہیں بھی بند ہو جاتی تھی۔
آصف علی نے بتایا کہ میچ دوسرے شہر میں میچ کھیل کر واپس آیا تو میری یاماہا موٹر سائیکل نہیں تھی، بڑے بھائی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ انہوں نے اسے صرف 5 ہزار روپے میں کباڑیے میں بیچ دیا ہے۔