Get Alerts

' خاتون اول بشریٰ بی بی کا عکس آئینے میں نظر نہیں آتا'

' خاتون اول بشریٰ بی بی کا عکس آئینے میں نظر نہیں آتا'
بھارت کا میڈیا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور ہر وقت اپنے بھونڈے دعووں کو سچ ثابت کرنے میں لگا رہتا ہے۔ گذشتہ روز بھی بھارت کی مشہور نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نیوز رپورٹ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ خاتون اول  بشریٰ بی بی کا آئینے میں عکس نظر نہیں آتا۔ ویب سائٹ نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ساتھ کیپیٹل ٹی وی کی فیک بریکنگ نیوز کا سکرین شارٹ بھی لگایا۔

https://twitter.com/ani_digital/status/1178138061181308929?s=20

سوشل میڈیا پر اے این آئی کی اس رپورٹ کو خاصی مقبولیت حاصل ہوئی اور پاکستان کی جانب سے بھارتی میڈیا کو جھوٹا اور مضحکہ خیز پراپیگنڈہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کچھ دیر بعد ہی بھارتی چینل کی ویب سائٹ سے اس خبر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا لیکن اس خبر کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹس سے پوسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ خاتون اول کتنی جائیداد کی مالکن ہیں؟


بھارتی چینل کے اس دعوے کے بعد پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کیپٹل ٹی وی کا بھی وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کیپٹل ٹی وی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا نے فوٹو شاپ کی مدد سے کیپٹل ٹی وی کا ٹیمپلیٹ تبدیل کر کے چلایا اور اسے عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول  بشریٰ بی بی کے خلاف پراپیگنڈہ کے لیے استعمال کیا۔

https://twitter.com/CapitalTV_News/status/1178299273894600704?s=20