پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔جس کے بعد اس پر قابل اعتراض پوسٹ کی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نادیہ حسین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق خود انسٹاگرام پوسٹ میں کی۔ نادیہ حسین نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا فیس بک پیج " نادیہ حسین آفیشل " ہیک کر لیا گیا ہے جب کہ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ مداح اس اکاؤنٹ کو ان فالو کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ بھی کریں۔
نادیہ حسین کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد قابل اعتراض تصاویر بھی جاری کی گئیں۔ نادیہ حسین نےچند روز قبل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ کے ذریعے فیس بک کے ان اکاؤنٹس کا حوالہ دیا تھا جسے وہ استعمال کرتی ہیں۔
جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ان دو اکاؤنٹس نادیہ حسین سلون اور نادیہ حسین خان آفیشل کے علاوہ وہ کوئی اور اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتی۔اب اداکارہ نے اپنے تیسرا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی ہے جو دراصل ان کا فین پیج ہے۔