Get Alerts

وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کے لئے درخواست دائر

وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کے لئے درخواست دائر
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بطور ممبر قومی اسمبلی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں فواد چوہدری الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور الیکشن کمیشن کو درست معلومات نہیں فراہم کی،وفاقی وزیر نے ملکیتی اراضی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ فواد چودھری آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے،لہذا عدالت فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے،اور ان سے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات ہیں واپس لی جائیں، ساتھ ہی ان کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی ہے