Get Alerts

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں بائی سائیکل ریلی کا انعقاد

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں بائی سائیکل ریلی کا انعقاد
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے بائیسیکل ریلی کا انعقاد کیا۔

ریلی کا مقصد کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بربریت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوم کشمیر سے متعلق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید یہ کہا کے ۳ فروری کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک میراتھن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کنونشن سنٹر میں این ایچ اے کے ساتھ مل کر ایک فنکشن بھی کرایا جائے گا جس میں ڈرامے کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرام شامل ہوں گے۔