Get Alerts

تحریک انصاف کا سیاسی چھکا، ضلع بہاولپور کی بڑی شخصیت نے پارٹی جوائن کرلی

تحریک انصاف کا سیاسی چھکا، ضلع بہاولپور کی بڑی شخصیت نے پارٹی جوائن کرلی
ضلع بہاولپور کی سیاست میں بڑی خبر ، وزیر اعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے بہاول عباسی کی ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا.

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے اہم ملاقات کرکے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/MakkiMaviya/status/1488132253012090880?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488132253012090880%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F59928%2F

ملاقات کے دوران نواب بہاول عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب کی سیاست کا اہم ستون توڑ لیا ہے۔ خسرو بختیار آنے والے دنوں میں اور بھی بڑے سیاستدانوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کروانے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواب بہاول عباسی جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ وہ آئندہ بلدیاتی سیاست میں بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چئیرمین کے امیدوار ہوں گے۔