Get Alerts

چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار رہیں گے: الیکشن کمیشن

چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار رہیں گے: الیکشن کمیشن
چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا ۔الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کالعدم قرادیتے ہوئے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے  چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ہے۔ چوہدری نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور پارٹی صدارت ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کے حوالے کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔