پسند کی شادی کیوں کی؟ گھوٹکی میں لڑکا قتل، لڑکی کو قاتل افراد ساتھ لے گئے

پسند کی شادی کیوں کی؟ گھوٹکی میں لڑکا قتل، لڑکی کو قاتل افراد ساتھ لے گئے
گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کےقبیلے نے لڑکے کو قتل کر دیا جبکہ قتل میں ملوث افراد لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

عاشق کھوکھر اور لڑکی حسینہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور قتل کیے جانے کے خوف سے رکشے میں صادق آباد سے سکھر جارہے تھے۔ورثاء نے بتایا کہ مرید شاخ کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کرکے عاشق کھوکھر کو کلہاڑیوں سے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔

کھمبڑا پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےعلاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔