Get Alerts

گھوسٹ سکولوں کا معاملہ: اینٹی کرپشن پنجاب نےعثمان بزدار کو 3 اپریل کو طلب کر لیا

گھوسٹ سکولوں کا معاملہ: اینٹی کرپشن پنجاب نےعثمان بزدار کو 3 اپریل کو طلب کر لیا
سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ سکولوں کا انکشاف، اینٹی کرپشن پنجاب نےعثمان بزدار کو 3 اپریل کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 14 پرائمری سکول گھوسٹ ہیں۔ کھرڑ بزدار میں گورنمنٹ پرائمری سکول بستی غلام رسول، غلام مصطفی، ملک شیر محمد، تاج محمد، لال محمد، عبدالرحیم، احمد جٹ، حاجی رینو طور خان بزدار، دین محمد ُدر خان، حیات محمد، رفیق مارین، ماجیانی کھرر بزدار، اللہ بخش، شامل ہیں۔

سابق وزیراعلی پنجاب کے علاقے کھرڑ بزدار میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور ہائی سکول شامل ہیں۔

16 سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر بزدار خاندان کے افراد کا قبضہ کر رکھا ہو اور عمارتوں کو ڈیرے او رہائش گاہوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

کھرڑ بزدار میں تمام سکولوں کے فنڈز باقاعدگی کے ساتھ جاری ہورہے ہیں۔ عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ عثمان بزدار کے رشتہ دار ہیں۔ اساتذہ کو بزدار خاندان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار،عمر خان بزدار ،طور خان بزدار اورشبیر احمد چوہان کو 3 اپریل 10 بجے طلب کر لیا۔

عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے ساتھ ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ایجوکیشن کو بھی طلب کر لیا۔



واضح رہے کہ 30 مارچ کو پنجاب اینٹی کرپشن کی جانب سے عثمان بزدار کو  فورٹ منرو میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے پر طلب کیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کے 2 کنال رقبے پر بزدار ہاوس تعمیر کیا گیا ہے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔