فواد قریشی کی ملاقات قاضی فائز عیسیٰ کی بندیال بنچ پر تنقید پی پی پی میں پی ٹی آئی کے مخالف | جسٹس نقوی

فواد قریشی کی ملاقات قاضی فائز عیسیٰ کی بندیال بنچ پر تنقید پی پی پی میں پی ٹی آئی کے مخالف | جسٹس نقوی
چیف جسٹس نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آنے والی تمام شکایات جسٹس سردار طارق مسعود کے پاس بھجوا دی ہیں جو جائزہ لینے کے بعد اگر سمجھیں گے کہ شکایات میں وزن ہے تو چیف جسٹس کو بتائیں گے کہ اس پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلائیں۔

مجھے نہیں لگتا آنے والے دنوں میں سپریم کورٹ میں کوئی ڈرامائی صورت حال پیدا نہیں ہو گی۔ اب یہ ساری گرمی سپریم کورٹ سے نکل کر اسلام آباد ہائی کورٹ شفٹ ہو گئی ہے جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ پیش ہو رہے ہیں، عامر غوری

فواد چودھری کسی کیمپ کے بجائے محفوظ ٹھکانے کی تاک میں ہیں۔ انہوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا، ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی بات کریں۔ شاہ محمود قریشی ہو سکتا ہے عمران خان کی جگہ لینے کا خواب دیکھ رہے ہوں۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی کابینہ کے تین سابق وزرا؛ فروغ نسیم، علی زیدی اور خالد مقبول صدیقی نیب میں آج ان کے خلاف بیان دے گئے ہیں۔ اس کیس میں عمران خان کی نااہلی کا پورا پورا مواد موجود ہے۔