چیٹ جی پی ٹی کے ’پریمیم فیچرز‘ اب صارفین کو مفت دستیاب

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین پریمیم فیچرز مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ان فیچرز سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کے اہم ترین فنکشنز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ جیسے دستاویزات کو اپ لوڈ کرکے ان کا خلاصہ دیکھ سکیں گے یا انٹرنیٹ سرچز کر سکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی کے ’پریمیم فیچرز‘ اب صارفین کو مفت دستیاب

چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اوپن اے آئی کے پریمیم فیچرز اب صارفین کے استعمال کے لیے بالکل مفتدستیاب ہیں۔

کچھ ہفتے قبل اوپن اے آئی نے اعلان کیا تھا کہ جلد صارفین کو ایسے فیچرز مفت دستیاب ہوں گے جن کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ تاہم اب یہ تمام فیچرز چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کرا دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 13 مئی 2024 کو اوپن اے آئی کی جانب سے نیا فلیگ شپ اے آئی ماڈل جی پی ٹی 4o (فور او) متعارف کرایا گیا تھا۔

اس موقع پر کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ صارفین کو چیٹ جی پی 4 اے آئی چیٹ بوٹ کے فیچرز تک مفت رسائی ملے گی۔ جو 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین براؤز، ویژن، فائل اپ لوڈز، کاسٹیوم جی پی ٹیز اور data analysis جیسے خصوصی فیچرز مفت استعمال کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ان فیچرز سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کے اہم ترین فنکشنز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ جیسے دستاویزات کو اپ لوڈ کرکے ان کا خلاصہ دیکھ سکیں گے یا انٹرنیٹ سرچز کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں اوپن اے آئی نے اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال کے لیے سائن اپ کی شرط ختم کر دی تھی۔