ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پاکستان میں عید میلادالنبی ﷺ بھر پور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ شہریوں نے عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں ربیع الاول شروع ہوتے کر دیں اور11 ربیع الاول بروز جمعرات تک ملک بھر کی گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں کو کمکماتی لائٹوں اور رنگین لڑیوں سے سجا دیا گیا۔ گزشتہ بروز بروز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں حضور اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت کا دن منایا گیا۔ نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کی اقوام نے بھی ربیع الاول کے جلوسوں کا پرتباک استقبال کیا اور شرکاء پر پر پھول برسائے۔ نبی اکرم ﷺ سے محبت کے جذبے سے سرشار مردو خواتین ، بوڑھے ، بچے سب نے خوبصورت لباس زیب تن کرتے ہوئے محافل اور جلوسوں میں شرکت کی، گلی گلی لنگر تقسیم کیا گیا، محافل میلاد منعقد کی گئیں اور رات کو مختلف روشنیوں کی سجاوٹ نے ملک بھر کی گلیوں اور بازاروں کا حسن زندہ کر دیا۔ حکومتی ، مذہبی ، سماجی ، میلاد کمیٹیوں اور انفرادی طور پر اس دن کا جشن منانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ گلی گلی رسمی پہاڑیوں کی رنگینیوں نے چار چاند لگا دئیے اور انتہائی محنت سے تیار کردہ پہاڑیوں کو شہریوں نے خوب سراہا۔عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک پاکستان کو روشنیوں سے کس طرح سجایا گیا اس کی کچھ تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔