ابھینندن سے تشبیہہ دیتے ایاز صادق مخالف پوسٹرز انکے حامیوں نے پھاڑ دیئے

ابھینندن سے تشبیہہ دیتے ایاز صادق مخالف پوسٹرز انکے حامیوں نے پھاڑ دیئے
گزشتہ دو روز سے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق قومی سیاست کا مرکزی کردار بنے ہوئے ہیں۔ ایاز صادق نے جب سے 27 فروری کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا ہے ان کو جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو انکے حامی حلقے بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ آج یہ خبر سامنے آئی کہ ایاز صادق کے حلقہ این اے 129 لاہور میں انکو غدار قرار دیتے ہوئے پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

ان پوسٹرز میں ایاز صادق کی شکل بگاڑی گئی ہے اور انہیں 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیئے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن سے تشبیہہ دینے کی کو شش کی گئی ہے۔ ان پوسٹرز کے نیچے انکے لگانے والوں کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ وہ محبان وطن ہیں۔

https://twitter.com/zahidobs/status/1322508907982561280

تاہم بات یہیں ختم نہیں ہوئی اور ایاز صادق مخالف پوسٹرز کو پھاڑ دیا گیا ہے اور یہ پوسٹرز اتار دیئے گئے ہیں۔اسے اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور ایاز صادق کسی صورت بھی اپنے بیانات اور بیانیئے سے ہٹنے پر تیار نہیں۔