لوگوں کو دھوکا نہ دیں، پاکستان دیوالیہ ہو چکا، شبر زیدی کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف

لوگوں کو دھوکا نہ دیں، پاکستان دیوالیہ ہو چکا، شبر زیدی کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی ایسا چونکا دینے والا بیان جاری کیا ہے جس سے عوام کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دھوکا نہ دیا جائے، پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارا ملک پاکستان بینک کرپٹ ( دیوالیہ) ہو چکا ہے۔ ہم لاکھ کہتے رہیں کہ سب کچھ بہت اچھا ہے، سب ٹھیک ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

https://twitter.com/SyedKousarKazmi/status/1471114262995214340?s=20

ان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں کرنا کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم بڑی تبدیلی لے آئے ہیں، بالکل غلط ہیں۔ ہم سمجھتا ہوں کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا زیادہ ٹھیک ہے کہ ہم بینک کرپٹ ہو چکے ہیں، بجائے اس کے کہ یہ کہا جائے کہ پاکستان میں سب اچھا چل رہا ہے۔ میں یہ کر دوں گا، میں وہ کر دوں گا، میں یہ لے آئوں گا۔ یہ باتیں کرنا عوام کو صرف دھوکا دینے کے مترادف ہیں۔