مسلم لیگ (ق) میں بغاوت، طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

مسلم لیگ (ق) میں بغاوت، طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا
ملکی سیاست میں روز بروز نئی پیشرفت سامنے آ رہی ہے۔ مسلم لیگ (ق) میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ خبریں ہیں کہ ق لیگ کے اہم رہنما طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

سماء نیوز سے گفتگو میں طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ کچھ دیر بعد تفصیلی بیان جاری کروں گا۔ انہوں نے اعلان کیا کی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ دوں گا۔

مسلم لیگ ق کے ترجمان نے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استفیٰ دیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے انھیں مستعفی ہونے کی اجازت دی تھی تاہم وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوری اداروں میں استحکام لانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بہت وقت ضائع کر دیا ہے۔ میں نے چودھری شجاعت سے درخواست کی تھی کہ میں وزارت سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی میرے لیڈر اور محسن ہیں، میں آج بھی چودھری برادران کیساتھ ہوں لیکن میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں نہیں بلکہ ان کیخلاف ووٹ دوں گا۔