میں دانیہ شاہ کے بارے میں بھیانک حقیقت جاری کرنے لگا ہوں، انتظار کیجئے:عامر لیاقت حسین کا اعلان

میں دانیہ شاہ کے بارے میں بھیانک حقیقت جاری کرنے لگا ہوں، انتظار کیجئے:عامر لیاقت حسین کا اعلان
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دانیہ شاہ کے بارے میں بھیانک حقیقت جاری کرنے جا رہا ہوں۔

ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ دو دن پہلے کی ویڈیو ہے جو دانیہ شاہ نے خود بنا کر ڈالی اور آج بدترین الزامات لگا رہی ہے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ اگر یہ ابھی میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو میں آپ سب کو وہ حقیقت بتاتا کہ پورا ملک ہل اٹھتا۔



انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی وضاحت نہیں دوں گا کیونکہ رسول اللہ کا فرمان ہے "لوگوں عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو" لیکن صحافیوں اور میڈیا سے گزارش کرتا ہوں کہ دانیہ کی ہشاشیت دیکھ کر خود فیصلہ کریں کہ 3 ماہ میں کسی پر تشدد ہو تو وہ ایسی لگیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ البتہ میں آپ سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ مجھے ٹیسٹ کرانے دیں، شراب پیتا ہوں یا نہیں واضح ہو جائے گا۔ زندگی میں کبھی آئس کا نشہ نہیں کیا لیکن اب میں صرف ایک ایسی بھیانک حقیقت جاری کر رہا ہوں انتظار کیجیے۔ دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے اور پھر جو کچھ میں جاری کررہا ہوں انتظار کیجیے۔