Get Alerts

عمران خان کی تعریف کیوں کی: مہنگائی کے ستائے باپ نے بیٹے سے منگنی کرنے آئے رشتہ داروں کو گھر سے نکال دیا

عمران خان کی تعریف کیوں کی: مہنگائی کے ستائے باپ نے بیٹے سے منگنی کرنے آئے رشتہ داروں کو گھر سے نکال دیا
ملک میں روز بروز بڑھنے والی مہنگائی نے اب عوام کی طرز معاشرت پر اثرات ڈالنے شروع کر دیئے ہیں۔  خبر کے مطابق ماموں کانجن میں  بیٹے کی منگنی کرنے آئے رشتہ داروں نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ بیٹے کے والد سہیل  جو کہ مہناگئی کے ہاتھوں تنگ تھے جکہ اطلعات کے مطابق پچھلے دو سال سے انکا کاروبار بھی ابتر حالت میں تھا انہوں نے اپنے ہونے والے سمدھی سے بحث کی۔

بحث کے دوران بات بڑھ گئی اور سہیل نے بیٹے سے منگنی کرنے آئے اپنے ہونے والے سمدھی اور دیگر رشتہ داروں کو گھر سے نکال دیا۔

یاد رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے مینے میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں کچھ کمی آئی تھی تاہم مہنگائی کی عبوری صورتحال میں خاص فرق نہیں۔