Get Alerts

 شعیب بشیر بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے 6 فروری تک ڈاکٹر وائے ۔ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی ایس۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نےبھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ  نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کیں ہیں۔

 شعیب بشیر بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیےسکواڈ کا اعلان کر دیا. انگلینڈ کے سپنر جیک لیچ   بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد اب  انگلش ٹیم کے پاکستان نژاد سپنر شعیب شاہین کے ڈیبیو کا امکان ہے ۔

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ سے 6 فروری تک ڈاکٹر وائے ۔ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی ایس۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ  نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کیں ہیں۔ شعیب بشیر گھٹنے کی انجری کا شکار جیک لیچ کی کی جگہ پر کھیلیں گے جبکہ جیمز اینڈرسن نے مارک ووڈ کے متبادل کے طور پر کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پلیننگ الیون میں بین سٹوکس (کپتان)،زیک کرولی، بین ڈکٹ،  اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو،  بین فوکس،   ریحان احمد، ٹام ہارٹلی، شعیب بشیر اور  جیمز اینڈرسنکھلاڑی شامل ہیں۔

مہمان برطانوی ٹیم کو میزبان بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس لیڈکر رہے ہیں جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔

تیسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 فروری تک سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔