ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایک جگہ پر خبر چھاپی جاتی ہے جب کہ وہاں سے پھر وہ خبر پھیل جاتی ہے۔
خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، ایک جگہ پر یہ بھی خبر آئی کہ میری دو طلاقیں ہو چکی ہیں لیکن ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایسی خبریں چھاپنے سے قبل مجھ سے تصدیق کر لینی چاہیے۔
حریم شاہ کا کہنا ہے میرے متعلق جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں اس میں سچ تھوڑا ہی ہے۔
واضح رہے کہ انڈیپنڈنٹ اردو حریم شاہ کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی، اس شادی سے حریم شاہ کی ایک بچی بھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔ ایک سکول ٹیچر نے حریم شاہ کے حوالے بتایا کہ اُن کے گاؤں اور آس پاس کے گاؤں والے حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کی وجہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔
مذکورہ ٹیچر کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے سے کتراتے ہیں کہ حریم شاہ کا تعلق اُن کے گاؤں سے ہے۔ تاہم خود حریم شاہ کے خاندان کو ان کی شہرت یا بدنامی کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ ہے۔ ان کے والد محکمہ جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں اور ان کی والدہ قریبی گاؤں میں پرائمری سکول میں استانی ہیں۔
رہائشی نے مزید بتایا کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، اُس کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی، جس سے ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی مگر بعد میں میاں بیوی کے درمیان اختلاف کی وجہ سے علیحدگی ہو گئی تھی۔