شیخ رشید میرے بھائی ہیں، شادی کر لیں ورنہ کیا معلوم کتنی اور ویڈیوز نکل آئیں: حریم شاہ

شیخ رشید میرے بھائی ہیں، شادی کر لیں ورنہ کیا معلوم کتنی اور ویڈیوز نکل آئیں: حریم شاہ
معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ''بھائی'' قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں، انہیں اب جلد شادی کر لینی چاہئیے۔ حریم شاہ نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں ۔ نہیں تو کیا پتہ ان کی اور ویڈیوز سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شیخ رشید  سے مبینہ طور پر منسوب ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی جب سے ا سسے قبل کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں شیخ رشید حریم شاہ سمیت دیگر لڑکیوں سے ویڈیو  پر بات کر رہے تھے۔ 

یاد رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل یہ دعویٰ بھی کر چکی ہیں کہ شیخ رشید کی شادی ہوچکی ہے اور جس سے شادی ہوئی وہ انکی دوست ہے۔