Get Alerts

سال نو کے پہلے دن پاکستان میں 14 ہزار سے زائد بچے پیدا ہوں گے، یونیسیف

سال نو کے پہلے دن پاکستان میں 14 ہزار سے زائد بچے پیدا ہوں گے، یونیسیف
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق سالِ نو کے پہلے دن پاکستان میں 14 ہزار 161 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

ہمارے اردگرد، دوستوں خاندان اور عزیزوں میں بہت سے ایسے افراد ہمیں ملیں گے جن کی سالگرہ نئے سال کے پہے دن یعنی یکم جنوری کو ہوتی ہوگی۔ اسی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں موجود افراد آج یکم جنوری کو صرف نئے سال کا جشن ہی نہیں منائیں گے بلکہ اپنے گھر آئے ننھے مہمانوں کا استقبال بھی کریں گے۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے پہلے دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار 504 بچوں کی پیدائش متوقع ہے جن میں پاکستان میں پیدا ہونے والے بچے، مجموعی تعداد کا 3.8 فیصد ہوں گے۔