Get Alerts

اپوزیشن اب حکومت کے ساتھ ملکر نئی راہ پر چلنے والی ہے: شیخ رشید

اپوزیشن اب حکومت کے ساتھ ملکر نئی راہ پر چلنے والی ہے: شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے متعلق کہا ہے کہ سیاست کا مستقبل تبدیل ہونے والا ہے جہاں سیاست اب ملکی سالیمت کی سیاست پر مبنی ہوگی اور اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نئی راہ پر چلنے والی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برس سے اپوزیشن ہماری حکومت گرانے کے لیے جدوجہد کررہی تھیں لیکن اب وہ ذہنی طور پر قبول کرچکی ہیں کہ آئندہ کے 2 برس بھی حکومت کو دیے جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاست میں ابھی بچے ہیں ان کی باتوں کو کیا سنجیدہ لینا۔
دراصل اپوزیشن جماعتیں 30 دسمبر کی رات کو اپنی آخری رات قرار دے چکے تھے اور اب فنانس بجٹ کثرت رائے منظور ہونے کے بعد ساری باتیں ختم ہوگئی ہیں'۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں برطانیہ، امریکا سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک کے الیکڑونک میڈیا کے مقابلے میں سے کہیں زیادہ آزاد اور مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے میڈیا میڈیا کھیلا اور کشمیر میں جا کر خوب تقاریر کیں لیکن لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان کے انتخابی نشان کو ووٹ دیا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ 'افغانستان میں پڑوسی ممالک بشمول بھارت اور ایران بھی سیاست کرنا چاہیں اور پاکستان ادھر امن کے لیے بھرپور کوشش کرے گا تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو'۔
انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہوئے ڈرون حملے میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی اور کہا کہ 'بھارت کووڈ 19 سے متعلق اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے'۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے جس کے لیے کشمیر کا حل ضروری ہے