تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے پولیس اہلکاروں کو ’ شیرو‘ کے نام سے پکارنے کا حکم نامہ منسوخ کر دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ تمام اہلکاروں کو ان کے اصل نام کے ساتھ ہی پکارا جائے۔
The order of addressing police constable as "Sheroo" is cancelled.
KP IGP says officers should call a cop by his name, with giving him due respect and offering chair
— Javed Aziz Khan (@JavedAzizKhan) June 1, 2020
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حکم نامہ جاری ہوا تھا کہ کے پی پولیس کے جوانوں کو ’ شیرو‘ کے نام سے پکارا جائے۔
حکم نامے کے مطابق جوانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی قربانیوں کے اعتراف میں خیبر پختونخوا پولیس کے سپاہیوں کو شیرو کے نام سے پکارنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔