بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم پر تنقید، مرضی اور بیانیہ صرف نوازکا چلے گا، شاہد خاقان عباسی، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم پر تنقید، مرضی اور بیانیہ صرف نوازکا چلے گا، شاہد خاقان عباسی، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

عمران خان اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کا آخری آپشن کہتے ہیں۔ اسے ہلکا نہیں لینا چاہیئے۔ ایوب خان کا دس سالہ پلان جو پہلے پانچ سال پر محیط تھا وہ آج بھی سرکاری فائلوں میں محفوظ ہے۔ خان صاحب کے دس سال ؟؟ رضا رومی کا دلچسپ تجزیہ۔



 



وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم عوامی مسائل کے لیئے نکلتی تو ہماری حکومت گرا دیتی۔ اس کا مطلب کہ وہ بھی پی ڈی ایم کی صلاحیت کے معترف ہیں۔ اگر اب معیشت کے اعشاریئے وہی رہتے ہیں جو حکومت کہہ رہی ہے تو پھر ہر طرح کی بے چینی ختم ہوجائے گی۔ نادیہ نقی کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



پی ڈی ایم سے نکلنے سے دونوں پارٹیوں اور باقی حزب اختلاف کو نقصان پہنچا ہے۔ سمجھ نہیں آئی کہ جب حقائق آپکے سامنے تھے تو آپ نے پی ڈی ایم بنائی کیوں اور گرائی کیوں ؟ مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



شاہد خاقان عباسی اکثر معاملات سے لا علم ہی رہ جاتے ہیں۔ وہ تو خود کہتے ہیں کہ جب مشرف دور میں وہ نواز شریف کے ساتھ قید تھے تو انہیں پتہ ہی نہیں لگا اور نواز شریف جدہ پہنچ گئے تھے۔ انہیں بعد میں معلوم ہوا۔ مزمل سہروردی کی گفتگو خبر سے آگے میں