Get Alerts

ایران نے ہمارے طیارے پر بم حملہ کیا: اسرائیلی وزیر اعظم کا الزام، ایران کی تردید

ایران نے ہمارے طیارے پر بم حملہ کیا: اسرائیلی وزیر اعظم کا الزام، ایران کی تردید
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران پر خلیج عمان میں گزشتہ ہفتے اسرائیلی جہاز پر دھماکے کے حملے کا الزام لگایا ہے جبکہ تہران نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ’ایم وی ہیلیوس رے‘ مال بردار جہاز کو پانی کی لکیر کے اوپر دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ جہاز کے دونوں طرف سراخ ہوگئے تھے۔

اس بارے میں اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کے لیے لمپٹ مائنز کا استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا ہے اور انہوں نے کان ریڈیو کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ یہ ایران کی جانب سے کیا گیا ایک آپریشن تھا۔

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل اس پر ردعمل دے گا تو اس کے جواب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آپ میری پالیسی جانتے ہیں، ایران اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن ہے اور ہم پورے خطے پر اسے نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے اس دھماکے میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کردی۔

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ہم سختی سے اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔