Get Alerts

سیاحت کے لئے مشہور اسلام آباد کی 4 نمبر ٹریکنگ ٹریل پر تیندوے کی تصویر: عوام میں خوف کی لہر

سیاحت کے لئے مشہور اسلام آباد کی 4 نمبر ٹریکنگ ٹریل پر تیندوے کی تصویر: عوام میں خوف کی لہر
اسلام آباد کے سیاحت کے لئے معروف ٹریکنگ ٹریل نمبر 4 پر تیندوے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد کے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ تیندوے اس ٹریک پر اگر موجود ہیں تو کبھی بھی یہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ خاص کر کر رات میں اس کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔

مذکورہ ٹریک اسلام آباد کے پر ہجوم علاقے میں آ کھلتا ہے اور اس ٹریل پر ٹریکنگ کے چند ہی منٹوں میں مارگلہ ہلز کی جانب جا نکلتے ہیں۔  اس حوالےسے بی بی سی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تیندوے کی یہ تصاویر جون کے مہینے کی ہیں۔ بی بی سی نے لکھا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کے سخاوت علی  کا کہنا ہے کہ انھوں نے گذشتہ سال کے دوران پارک کی حدود میں کئی مرتبہ تیندوے دیکھے ہیں۔ ان کی موجودگی کو ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرہ ٹریپ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ تیندوے کی جو تصاویر گذشتہ روز وائرل ہوئیں وہ درحقیقت 30 جون کو لی گئی تھیں۔ ان کی معلومات کے مطابق دو کمسن تیندوے اکثر مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں نظر آتے ہیں۔ انھیں کیمروں میں جنگلی بور کا شکار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔