پاکستان سے متعلق بھکاری والا بیان، شہباز شریف نے وضاحتیں دینا شروع کردیں

پاکستان سے متعلق بھکاری والا بیان، شہباز شریف نے وضاحتیں دینا شروع کردیں
وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں شہباز شریف نے پاکستان کیلئے بھکاری والے بیان کے بعد وضاحتیں دینا شروع کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر خود کفیل ہونے سے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نجی چینل جیو پر شہباز شریف نے کہا کہ بھکاریوں کے پاس کوئی چوائس نہیں ہوتی۔ بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے۔ یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں ، ہم اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ہم نے قوم کے معمار بنانے ہیں، ہم نے لاکھوں کروڑوں بچوں بچیوں کوپڑھانا ہے۔

اب شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو بھکاری قرار دینے والے اپنے بیان پر وضاحتیں دینا شروع کر دی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خود مختاری کا تصور معاشی طور پر خود کفیل ہوئے بغیر نامکمل اور ناممکن ہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1510183136873050114?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510183136873050114%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD9BED8A7DAA9D8B3D8AAD8A7D986-D8B3DB92-D985D8AAD8B9D984D982-D8A8DABEDAA9D8A7D8B1DB8C-D988D8A7D984DB92-D8A8DB8CD8A7D986-D9BED8B1-D8B4DB81D8A8D8A7D8B2D8B4D8B1DB8CD981-DAA9DB8C-D988D8B6D8A7D8ADD8AADB8CDABA.818934%2F

شہباز شریف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام ان کے لیے ہے جنہوں نے ان کے بیان کی غلط تشریح کی ہے، یہ ہمیشہ میرا یقین رہا ہے کہ حقیقی آزادی خود انحصاری سے حاصل ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خودمختاری کا تصور معاشی طور پر خود کفیل ہوئے بغیر نامکمل ہے جو خون، پسینہ اور آنسو بہائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مولانا ظفر علی خان کا ایک شعر بھی لکھا اور کہا کہ مذکورہ شعر میرے جذبات کی درست ترجمانی کرتا ہے۔

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا