بھارت کی ریاست راجھستان میں ہونے والی شادی کی تقریب انسانی جانوں کے زیاں کی باعث بنی ہے۔ اس میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں سے 16 کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے اب تک ایک کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔
حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر دولہے کے گھر والوں کو چھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جسے دولہا کے خاندان نے ادا کیا۔ ریاست میں ایک شادی میں 50 سے زیادہ مہمان بلانے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی میڈیا نے شادی میں 1000 سے زیادہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
بی بی سی کے مطابق اس کے علاوہ دولہے کے خاندان کو ان 15 افراد کے علاج کے اخراجات اور 60 دیگر مہمانوں کے قرنطینہ کے انتظامات کی ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔ جس میں کھانے پینے کے علاوہ ایک قرنطینہ وارڈ میں دی جانے والی دیگر سہولیات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاست بہار میں ایک اور ایسی شادی بھی خبروں کی ذینت بنی تھی جہاں 100 سے زیادہ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور دولہا شادی کے ایک دن بعد ہلاک ہو گیا تھا۔