Get Alerts

پیپلزپارٹی کے سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

میر سرفراز بگٹی نے نگران دور حکومت میں وزیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دیے تھے ۔ تاہم بعدازاں انہوں نے اس منصب سے مستعفی ہوتے ہوئےپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور 2024 کے عام انتخابات میں ڈیرہ بگٹی سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔10 سے کامیابی حاصل کر کے صوبائی اسمبلی کا حصہ بنے تھے۔

پیپلزپارٹی کے سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

پاکستان پیپلزپارٹی کےنامزد کردہ امیدوار میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ و زیر اعلیٰ بلو چستان منتخب ہو گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت منعقد ہوا  جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔  پیپلزپارٹی کے رہنما میر سرفراز بگٹی نے 41 ووٹ حاصل کیے۔ قائد ایوان کے لئے 33 ووٹ درکار تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد سرفراز بگٹی کے سوا کسی نے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔ اس لیے وہ بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سپیکر بلو چستان اسمبلی عبد الخالق اچکز ئی نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ و زیر اعلی بلو چستان کے انتخاب کے لئے جمعہ کو  9 بجے سے شام 5 بجے تک کاغذات نامز دگی جمع کر ائے جانے تھے۔

مقررہ وقت تک پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے و زارت اعلیٰ کے لئے کاغذات نامز دگی جمع کروائے اس کے علا وہ کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میر سرفراز بگٹی کے کاغذات درست قرار دیے گئے اسی طرح میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے بلامقابلہ و زیر اعلی منتخب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انتخابات میں حصہ لینے والے سرفراز بگٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ 2018 اور 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔