ہائبرڈ اور عام گاڑی میں فرق اور اس کے فائدے

ہائبرڈ اور عام گاڑی میں فرق اور اس کے فائدے
دنیا بھر کی مینوفیکچرنگ کمپنیاں فضائی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں بنانے کی دوڑ میں لگ چکی ہیں۔ اس میں بنیادی فرق یہ ہے کہ عام کار پیٹرول یا ڈیزل انجن سے جبکہ ہائبرڈ کار میں پیٹرول انجن کے ساتھ الیکٹرک موٹر اور بیٹری بھی دی جاتی ہے۔

حالانکہ عام کار کے مقابلے ہائبرڈ کار کی قیمت زیادہ ہوتی ہے لیکن فیچر اور سہولت کے لحاظ سے مینٹیننس کی مد میں کم خرچ نکالتی ہے۔

آلودگی بھی کم پیدا کرتی ہے

ہائبرڈ کار کم دھواں چھوڑتی ہے کیونکہ اس میں الیکٹرک موٹر اور انجن کا سپورٹ ہوتا ہے۔ یہ ڈیزل اور پیٹرول گاڑیوں کے مقابلے میں کم آلودگی پیدا کرتی ہے۔

مائیلیج زیادہ دیتی ہے

ہائبرڈ کار، عام کار کے مقابلے میں زیادہ مائیلیج دیتی ہے۔ چونکہ بیٹری اور الیکٹرک موٹر انجن کے ساتھ کام کرتی ہے ، لہٰذا انجن کا لوڈ کم ہوتا ہے اور کار کامائیلیج بڑھ جاتا ہے۔

پِک اپ اچھا ہوتا ہے

ہائبرڈ کاروں کا پِک اَپ بہتر ہوتا ہے اور اس کی وجہ اس میں الیکٹرک موٹر کی موجودگی ہوتی ہے۔ کیونکہ عام کاروں کے صرف انجن ہی ہوتا ہے جبکہ ہائبرڈ کاروں میں انجن کے ساتھ الیکٹرک موٹر بھی موجود ہوتی ہے۔

بیٹری اور الیکٹرک موٹر سے لیس ہوتی ہے

ہائبرڈ کاروں میں کسی الیکٹرک کار کی طرح ہی بیٹری اور الیکٹرک موٹر موجود ہوتی ہے۔حالانکہ ان دونوں کی استعداد کافی کم ہوتی ہے ۔ الیکٹرک موٹر فیول انجن کے ساتھ کار کو ایکسٹرا پاور دیتی ہے۔