گزشتہ چند گھنٹوں سے لاپتہ سوشل میڈیا کارکن سرمد سلطان واپس گھر پہنچ گئے۔
شفیق احمد ایڈووکیٹ کے مطابق سرمد سلطان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات ھوئی ہے اور وہ واپس گھر پہنچ چُکا ہے اور شام کو اپنے اکاؤنٹ سے آن لائین ھوگا۔
https://twitter.com/ShafiqAhmadAdv3/status/1378248727874396160?s=19
بین الاقوامی تنظیموں، صحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین نے انکی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور انکی با حفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ سرمد سلطان کی بازیابی کے لئے مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس نظام کے خلاف تو میری جنگ ہے جہاں ایک مختلف رائے رکھنے والے کو دن دیہاڑے غائب کر دیا جائے۔ اس طرح اپنے ہی شہریوں کو اغواء کر کے آپ صرف اور صرف نفرت کو جنم دیں گے، ہوش کے ناخن لیں اور سرمد سلطان کو رہا کریں۔