سوشل میڈیا کارکن سرمد سلطان جو کئی گھنٹوں کی گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں نے اپنے ٹوئٹر سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
سرمد سلطان نے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں سرمد سلطان آپ کی دعاؤں اور کاوشوں سے آپ کے سامنے صحیح سلامت کھڑا ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ میرے ساتھ ، میرے چھوٹے بھائی کے ساتھ اور میرے اہل خانہ کے ساتھ ہوا وہ مجھ پر نہیں بلکہ ریاست پر، اس کے اداروں پر لگا ہوا ایک سوالیہ نشان ہے، یہ سوالیہ دساتیر کی تین معتبر کتابوں پر لگا ہوا نشان ہے، یہ سوالیہ نشان ریاست کے اہم ترین ستونوں پر لگا ہوا سوالیہ نشان ہے، اس سوالیہ نشان کا جواب کون دے گا، آپ میں ریاست یا کوئی اور، ’ذرا سوچئیے‘۔
https://twitter.com/SarmadSultanS/status/1378294640160411649