30 چینی باشندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے, 6 لڑکیاں بازیاب کرائی، ایف آئی اے

30 چینی باشندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے, 6 لڑکیاں بازیاب کرائی، ایف آئی اے
فیصل آباد:  پاکستانی خواتین سے چینی باشندوں کی شادیوں کے ذریعے اسمگلنگ پر تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر طارق رستم چوہان نےفیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم نے ابھی تک تیس چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو چینی خواتین بھی شامل ہیں۔

طارق رستم چوہان نے کہاکہ ہم نے6 لڑکیاں بازیاب کرائی ہیں جن کی شادیاں کی گئی تھیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصل آباد کےپادری کو بھی گرفتار کیا ہے، اب تک مسیحی لڑکیوں کے 15 نکاح کے کیسزسامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں سے غیر اخلاقی کام کرانے کے شواہد ملے ہیں جبکہ پاکستان سے باہر جانیوالی سو سے زیادہ لڑکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس آچکاہے اور ایک گینگ بھی پکڑا ہے جو زمینی راستے سے شہریوں کو اسمگل کرتاتھا۔