چنیوٹ: با اثر افراد کی اسلحے کے زور پر شوہر کے سامنے بیوی سے جنسی زیادتی

چنیوٹ: با اثر افراد کی اسلحے کے زور پر شوہر کے سامنے بیوی سے جنسی زیادتی
بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کی۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ بھوانہ کے علاقہ امیں پور روڈ کے قریب پیش آیا۔

ذکا اللہ نامی شخص نے تھانہ بھوانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، جس میں بیان دیا کہ وہ اور اس کی بیوی عاصمہ بی بی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ امین پورہ روڈ کے قریب بااثر ملزمان نے موٹر سائیکل کو روکا اور عاصمہ بی بی کو اسلحے کے زور پر کچھ فاصلے پر لے گئے اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

ذکااللہ کے مطابق اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں جاوید طاہر، فضل اور ان کے ساتھی تھے۔   متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کھارا شریف پر سلام کیلئے آنے والی خاتون سے چار اوباش لڑکوں نے زیادتی کی۔ خاتون کے ساتھ آنے والے مرد کو باندھ کر اوباش لڑکے خاتون سے باری باری زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ خاتون خانہ بدوش بتائی جاتی ہے۔ افسوسناک واقعہ دن کے وقت پیش آیا۔ سماجی حلقوں نے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے.