'لاپتہ افراد بازیاب کروائے جائیں'؛ ماما قدیر کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5000 روز ہو گئے

'لاپتہ افراد بازیاب کروائے جائیں'؛ ماما قدیر کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5000 روز ہو گئے
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کی جانب سے لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5000 دن مکمل ہو گئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ 5000 دنوں سے اس علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیھٹے ہیں۔ ماما قدیر گرمی میں کوئٹہ پریس کلب اور موسم سرما میں کراچی پریس کلب کے سامنے کیمپ لگاتے ہیں۔

ماما قدیر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا ہے 'پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں ہمارے لاپتہ بلوچوں کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہیں'۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

یاد رہے ماما قدیر بلوچ کی سربراہی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے اکتوبر 2013 میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک پیدل لانگ مارچ کیا تھا۔