عمران خان کیخلاف 9 مئی کیسز  کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی منظوری

 محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب اور متعلقہ جج کے کہنے پر کیس سماعت اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل راولپنڈی کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

عمران خان کیخلاف 9 مئی کیسز  کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی منظوری

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کیسز کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف نو مئی کے کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی منظوری دیدی۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے دہشتگردی کے واقعات پر ضلع اٹک کے تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہے.

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

انسداد دہشت گردی راولپنڈی جج نے کیس کی اٹک جیل میں سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب اور متعلقہ جج کے کہنے پر کیس سماعت اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل راولپنڈی کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

محکمہ داخلہ نے  کیس کی سماعت اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل راولپنڈ ی میں کرنے کی منظور ی کا باضابط نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

منیر باجوہ صحافی ہیں اور مختلف موضوعات سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہیں۔ وہ نیا دور میڈیا کی رپورٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔