Get Alerts

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سے ملاقاتوں پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سے ملاقاتوں پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر منگل اور جمعرات کو ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا تھا اور آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے۔ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے۔ تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری طرف لاہور میں انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی آنت میں تکلیف تھی۔ سپریٹنڈنٹ جیل کو ہمیں بتانا چاہیے تھا کہ ہم اپنے ڈاکٹرز ارینج کرتے۔ جب کہ سپریٹنڈنٹ جیل کہتے ہیں کہ ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

علیمہ خان نے بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی ٹھیک ہیں۔

ڈیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کی بہن نے کہا کہ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں۔