وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اس حوالے سے وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزراتیں اور ڈویژنز پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں، تمام وزراء 9 اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔
وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔