'بندیال کورٹ کے عادی PTI وکلا کو عدالت ٹف ٹائم دے رہی ہے'

پی ٹی آئی وکلا کورٹ روم میں سیاسی باتیں کرتے ہیں۔ چونکہ کارروائی لائیو دکھائی جا رہی ہوتی ہے تو وکلا کی کوشش ہوتی ہے کہ پوائنٹ سکورنگ کی جائے۔ جب عدالت کے سامنے حقائق نہیں رکھے جائیں گے تو عدالت برہم ہی ہو گی۔

'بندیال کورٹ کے عادی PTI وکلا کو عدالت ٹف ٹائم دے رہی ہے'

تحریک انصاف کے وکیل سپریم کورٹ میں جب دلائل دیتے ہیں تو نظر آتا ہے کہ وہ تیاری کے بغیر آئے ہیں۔ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے دور میں تحریک انصاف کے وکلا کو زیادہ دلائل نہیں دینے پڑتے تھے مگر موجودہ چیف جسٹس کے دور میں انہیں ٹف ٹائم مل رہا ہے۔ پی ٹی آئی وکلا کورٹ روم میں سیاسی باتیں کرتے ہیں۔ چونکہ کارروائی لائیو دکھائی جا رہی ہوتی ہے تو وکلا کی کوشش ہوتی ہے کہ پوائنٹ سکورنگ کی جائے۔ جب عدالت کے سامنے حقائق نہیں رکھے جائیں گے تو عدالت برہم ہی ہو گی۔ یہ کہنا ہے مریم نواز خان کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں جہانگیر جدون نے کہا جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کی کارروائی خاطر خواہ نہیں ہے، سپریم کورٹ کو اس معاملے کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کو مختلف عدالتوں سے ریلیف مل رہے ہیں تو انہیں تھوڑے تحمل سے چلنا چاہیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک فیصلہ خلاف آئے اور آپ سوشل میڈیا پر مہم چلانا شروع کر دیں۔

عبداللہ مومند کے مطابق محسن داوڑ شمالی وزیرستان میں اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نکلے تھے اور ان کی گاڑی پر تین اطراف سے حملہ کیا گیا، ان کی گاڑی پر پندرہ کے قریب گولیاں لگیں۔ گاڑی بلٹ پروف تھی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ اس کے بعد محسن داوڑ کے حامیوں اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔