Get Alerts

برنالہ آزاد کشمیر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 فوجی جوان شہید

برنالہ آزاد کشمیر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 فوجی جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق برنالہ آزاد کشمیر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے،واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، نائیک شیر زمان اور سپاہی غلام قاسم شامل ہیں۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے۔