Get Alerts

گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، تمام 8 دہشت گرد ہلاک کردیے: آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنادیا۔ بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا۔

گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، تمام 8 دہشت گرد ہلاک کردیے: آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی سے تمام8دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنایا۔ بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا۔

آئی آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے 2اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈیرہ غازی خان ضلع کے رہائشی 35 سالہ سپاہی بہار خان اور ضلع خیرپور کے رہائشی 28 سالہ سپاہی عمران علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) گوادر کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ 8 مسلح حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا لیکن بعد میں ہلاک ملزمان کی تعداد 7 بتائی گئی۔

ایس ایس پی گوادر کیپٹن زوہیب محسن نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور اب کمپلیکس میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کا فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا گوادر میں دہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔