سپیریئر یونیورسٹی اقوام متحدہ کی 'اکیڈمک امپیکٹ' کی فہرست میں شامل

سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو اس فہرست میں جگہ بنا پائی ہے۔ یونیورسٹی اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف میں سے 5 منتخب اہداف پر گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان خدمات کی بدولت سماجی و معاشی ترقی میں زبردست امپیکٹ دیکھنے میں آیا ہے۔

سپیریئر یونیورسٹی اقوام متحدہ کی 'اکیڈمک امپیکٹ' کی فہرست میں شامل

پاکستان کی سپیریئر یونیورسٹی اقوام متحدہ کی اکیڈمک امپیکٹ رپورٹ میں پہلی 25 عالمی یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے جبکہ یہ اعزاز عالمی ادارے کے اکیڈمک امپیکٹ انسٹی ٹیوشنز کے ذریعے دیا گیا ہے۔  سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو اس فہرست میں جگہ بنا پائی ہے۔

سپیریئر یونیورسٹی اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف میں سے 5 منتخب اہداف پر گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان خدمات کی بدولت سماجی و معاشی ترقی میں زبردست امپیکٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو کمیونٹی سروس سے تعلق رکھنے والے ان اقدامات میں حصہ لینے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ جس کے ذریعے نوجوانوں کو زیادہ بااختیار اور مضبوط فیصلہ ساز بنایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان میں علاقائی و ملکی سطح پر معاملات حل کرنے کی استعداد بھی پیدا ہوتی ہے۔

اس اعزاز کے بعد سپیریئر یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ بن گئی ہے جو عالمی تعلیمی منظرنامے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور ثابت کر رہی ہے کہ تعلیم دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ایک قوت بن سکتی ہے۔

یاد رہے سپیریئر یونیورسٹی دنیا کی معتبر ترین ' ٹائمنز رینکنگ' میں پاکستان بھر کی ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹی قرار دیے جانے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔