گلوکار سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیدیا

سلمان احمد نے شیر افضل مروت کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا صرف وہ لوگ جو سچائی سے ڈرتے ہیں دھمکیوں کا سہارا لیتے ہیں۔ میرا لیڈر عمران خان ہے۔ اس نے آپ کو پہچان لیا ہے۔ آپ اب قابل بھروسہ نہیں رہے۔

گلوکار سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے رہنما شیر افضل مروت اور  گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ گلوکار نے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دے دیا۔

سلمان احمد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا۔ عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا۔ خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں۔

انہوں نے یوٹیوبر  عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک الگ ٹوئٹ میں سلمان احمد نے لکھا اگر عمران خان کے تمام حقیقی حامی اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں تو عمران خان بہت جلد ہمارے درمیان ہو ں گے۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمدکو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے۔ ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

انہوں نے لکھا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی۔ 5 اپریل تک انتظار کریں۔ آپ کو جواب ضرور دیاجائےگا۔

سلمان احمد نے شیر افضل مروت کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا صرف وہ لوگ جو سچائی سے ڈرتے ہیں دھمکیوں کا سہارا لیتے ہیں۔ میرا لیڈر عمران خان ہے۔ اس نے آپ کو پہچان لیا ہے۔ آپ اب قابل بھروسہ نہیں رہے۔

آرٹسٹ نے پھر کہا کہ انہوں نے سیاست دان کو "ان فالو" کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں جبکہ شیر افضل کی چھٹی ہو گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔

30 مارچ کو عمران خان نے جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔

تاہم چند روز قبل عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔