قومی کرکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے۔ کوشش کریں گے آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں۔ آسٹریلوی کنڈیشنز میں سخت چیلنج کیلیے تیار ہیں اور سیریز کی تیاری کے لیے 4 روزہ میچ بہت اہمیت رکھتا ہے۔
آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود پہلی مرتبہ کپتانی کر رہے ہیں۔ کپتانی اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ بابر اعظم ٹیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ بابر اعظم شان مسعود کے ساتھ ساتھ ہیں۔ شان مسعود اچھی طرح ٹیم کو لےکر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، عبداللہ شفیق، سعود شکیل اور سلمان علی آغا سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ بولنگ میں شاہین شاہ اور حسن علی شاندار کارکردگی دکھانے کے اہل ہیں۔ میر حمزہ، خرم شہزاد اور فہیم اشرف بھی ڈومیسٹک میں پرفارم کرتے ہوئے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انفرادی گول ہر کسی کا ہوتا ہے لیکن پاکستان سے نکلتے وقت ہم ٹیم کو گول بنا کر نکلے تھے۔ ہمارا گول یہی ہے کہ ہم نے یہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو جو بھی رول دیا جائے آپ اس کے لیے تیار رہتے ہیں۔ رضوان اور مجھے جو بھی رول ملے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے۔ کوشش کریں گے آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں۔ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے۔ میدان میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ دونوں ٹیمیں اچھی ہیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ کوشش کریں گے کہ ڈیوڈ وارنر کو جلد آؤٹ کرسکیں۔ ان کو اچھا سٹارٹ نہ لینے دیں۔ پرتھ ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔ہمارے فاسٹ باؤلرز اچھے ہیں۔ نسیم شاہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔
Sarfaraz Ahmed ️ “Pakistan is a well settled team if we beat Australia in this tour it wouldn’t be a upset” pic.twitter.com/S4mj227Z3V
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) December 4, 2023