وزیراعظم عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو مشورہ

وزیراعظم عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو مشورہ
چھٹیوں کے دوران وزیراعظم عمران خان نے دوستوں کی ایک محفل میں پاکستان کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہو گی تو ہم کرکٹ کے میدان میں پیچھے رہ جائیں گے.

مصباح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مصباح الحق محنتی اور ایماندار سپورٹس مین ہیں. مصباح میں سلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے.

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرفراز اچھے کھلاڑی ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کر کے واپس آئے. وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہوتا ہے واضح رہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد کو حال ہی میں کپتانی سے ہٹایا گیا ہے.

سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی بنیادی وجہ بطور کھلاڑی اُن کی خراب کارکردگی ہے اب سوال یہ ہے کہ کیا سرفراز ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں؟