Get Alerts

یار یا توں بندوق پھڑ لے یا تو ٹیلی فون پھڑ لے، یا تھلے لے جا، خواجہ آصف اپنے سیکیورٹی گارڈ پر برہم

یار یا توں بندوق پھڑ لے یا تو ٹیلی فون پھڑ لے، یا تھلے لے جا، خواجہ آصف اپنے سیکیورٹی گارڈ پر برہم
سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سیکیورٹی گارڈ کو ڈانٹتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ''یار یا توں بندوق پھڑ لے یا تو ٹیلی فون پھڑ لے، یا تھلے لے جا، مینوں تیری لوڑ کوئی نہیں''۔

یہ واقعہ سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہوا جہاں خواجہ آصف بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس مختصر ویڈیو میں خواجہ آصف سکیورٹی گارڈ کو ڈانتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف کی ڈانٹ سن کر سٹیج پر نظر آنے والا سیکیورٹی گارڈ وہاں سے ہٹ کر نیچے اتر جاتا ہے۔

بہرحال خواجہ آصف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سازش ہے جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف کی گئی۔ پچھلے 3 سال سے ملکی اداروں پر حملے ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 70 سال کے دوران اداروں کا تقدس پامال کرنے کی کوشش نہیں ہوئی، یہ ایک سازش ہے۔ پچھلی حکومت نے ادویات اور چینی سمیت ہر شعبہ میں پیسہ بنایا۔

https://twitter.com/HassanAyub82/status/1533035966176296965?s=20&t=DPdhIZVoakMJTwEWgdU57Q

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے۔ اسلام آباد سے نکالا گیا شخص پشاور میں پناہ لے کر بیٹھا ہے۔ اور ہمارے ایٹمی اثاثوں، پاکستان کی سلامتی پر حملہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی، اس پر افسوس ہے۔ سوشل میڈیا پر جو زبان استعمال ہورہی ہے اس پر افسوس ہے. یہ تنگ نظری کی علامت ہے۔